جعلی وزیر اعظم ڈوبتی کشتی کو بچانے کیلئے ہاتھ پائوں مار ر ہا ہے:عبدالرئوف مغل

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)  مسلم لیگ ن کے ڈویژنل سینئر نائب صدر حاجی عبدالرئوف مغل ایم پی اے نے کہا ہے کہ جعلی وزیر اعظم ڈوبتی کشتی کو بچانے کے لئے ہاتھ پائوں مار ر ہا ہے حکمرانوں کی رخصتی کی تاریخ قریب آگئی تحریک عدم اعتماد کی کامیابی سے آمرانہ طرز کی کٹھ پتلی حکومت کا خاتمہ ہوگا پی ٹی آئی کی سرکاری وسائل جھونک کر جلسے بھرنے کی کوششیں ناکام ثابت ہوں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق صدر رفیق تارڑ کے انتقال پر ڈاکٹر عامر رفیق تارڑ، فاروق رفیق تارڑ، عرفان رفیق تارڑ، ایم پی اے بلال فاروق تارڑ،ایڈیشنل جنرل سیکر ٹری مسلم لیگ ن عطا  اللہ تارڑ سے اظہار تعزیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا  انہوں نے کہا کہ حکومت جاتی دیکھ کر جعلی وزیر اعظم کی ٹانگیں ہی نہیں بلکہ پورا جسم کانپ رہا ہے اور وہ اقتدار سے چمٹا رہنے کے لئے ہاتھ پائوں مار رہے ہیں لیکن ان کی دال اب گلنے والی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ نا اہل ٹولے سے نجات کے بعد ملک میں حقیقی سیاسی قیادت بر سر اقتدار آئے گی جس سے عوام مسائل حل ہو ں گے۔

ای پیپر دی نیشن