لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا کہ اقتدار کھسکتا دیکھ کر انہیں مذاکرات یاد آگئے ہیں۔ نحوست کا سایہ بحران خان کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔جن سے دو قدم چلا نہیں جاتا،وہ خود کو چٹان قرار دے رہے ہیں۔ ایسے بدکردار اقتدار میں ہوں تو گلا،مشکل میں ہوں تو پیر پکڑتے ہیں۔