بچوں کی صحت پر سائنسی پروگرام ترتیب دینے کیلئے خطے کی قیادت کرینگے،اقبال اے میمن 

 لاہور(نیوزرپورٹر) ایشیا پیسیفک پیڈیاٹریشن ایسوسی ایشن (اے پی پی اے) کے نو منتخب صدر ڈاکٹر اقبال اے میمن نے کہا ہے کہ پاکستان بچوں کی صحت پر سائنسی پروگرام ترتیب دینے کے لیے اگلے تین سال تک پورے خطے کی قیادت کرے گا۔ اس سے پاکستان میں مقامی اور غیر ملکی طلباء کے لیے طبی تعلیم کی نئی راہیں کھلیں گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے 4 روزہ 17ویں ایشیا پیسیفک کانگریس آف پیڈیاٹریشنز کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر اقبال نے بتایا کہ یہ کانفرنس ماہرین اطفال، اطفال کی نرسوں، طلباء محققین اور ماہرین تعلیم کے لیے سیکھنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتی ہے، جو کمیونٹیز کی صحت کیلئے مثبت کردار ادا کریگی۔کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ اطفال کے طب کے سابق پروفیسر اور چیئرمین ڈاکٹر اشرف سلطان کو بچوں کی صحت کی دیکھ بھال میں بے پناہ خدمات کے اعتراف میں انہیں ایشین پیڈیاٹریشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...