حکومت ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھے، غضنفر عزیز، بلال درانی 

Mar 14, 2022

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے رہنمائوں نے کہا کہ سلیکٹیڈ وزیر اعظم عمران خان اپنی کرسی خطرے میں دیکھ کر ہوش کھوبیٹھے ہیں ۔ اسی لئے بدتمیزی کے آخری درجہ سے بھی گرگئے ہیں ۔ تحریک انصاف ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھے ، ورنہ زبان کھلی تو امریکہ سے لیکر پاکستان کے قصہ کھول کر عوام میں رکھ دیں گے۔وقت قریب ہے جب عوام نے عمران خان اور انکے حواریوں سے لوٹی دولت کا حساب لینا ہے اور کسی کو بھاگنے نہیں دیں گے۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام(ف)کے رہنماحافظ غضنفر عزیز،بلال درانی ،زین العابدین اور اسامہ درانی نے مسلم ٹائون میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

مزیدخبریں