لاہور (نیوز رپورٹر) پروفیسر ڈاکٹر مزمل احسن شیخ نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت ضد تعصب اور عناد چھوڑ کر عوام کی صحیح رہنمائی کریں ورنہ اکھاڑ پچھاڑ کے سوا کچھ نہیں ہو گا۔ قرآن و سنت پر عمل پیرا ہوئے بغیر اﷲ کی برکتیں حاصل نہیں ہو سکتیں۔ وہ مسجد اقصیٰ گلشن راوی میں اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا رمضان المبارک کی آمد آمد ہے عالم اسلام کشمیر‘ فلسطین‘ و دیگر مظلوموں کی آزادی کیلئے عملی اقدامات کرے‘ جس کو اﷲ تعالیٰ نے استطاعت دی ہے وہ غرباء میں ان کی عزت و آبرو کو ٹھیس پہنچائے بغیر راشن اور دیگر ضروریات کا سامان پہنچائیں۔
قرآن و سنت پر عمل پیرا ہوئے بغیر اﷲ کی برکتیں حاصل نہیں ہو سکتیں: پروفیسر مزمل احسن شیخ
Mar 14, 2022