لاہور(نامہ نگار)سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پرترقی کیلئے سپیشلا ئزڈ انویسٹی گیشن،آپریشن اینڈ انٹیلی جنس کورس 5اپریل سے پولیس کالج سہالہ اور پولیس کالج ملتان میں شروع ہورہا۔مراسلے کے مطابق سپیشلا ئزڈ انویسٹی گیشن،آپریشن اینڈ انٹیلیجنس کورس کیلئے صوبے بھر سے 614سب انسپکٹرز کے نام بھجوائے گئے ہیں۔پولیس کالج سہالہ میں راولپنڈی ریجن کے 65،فیصل آباد ریجن کے 64، سرگودھا ریجن کے 65اور گوجرانوالہ ریجن کے 66سب انسپکٹرز شرکت کریں گے جبکہ پولیس کالج ملتان میں لاہور ریجن کے 66،شیخوپورہ ریجن کے 64، ساہیوال ریجن کے 65، ملتان ریجن کے 66، بہاؤلپور ریجن کے 28 اور ڈی جی خان ریجن کے 65 سب انسپکٹر شرکت کریں گے۔
سب انسپکٹر کی ترقی کیلئے محکمانہ کورس 5اپریل سے شروع ہوگا
Mar 14, 2022