لاہور(نامہ نگار) دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظرصوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر میں گزشتہ روز گرجا گھروں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔ مسیحی برادری بڑی تعداد میں اتوار کو مذہبی عبادات کیلئے گرجا گھروں کا رُخ کرتی ہے، جس وجہ سے دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر لاہور پولیس کی جانب سے تمام گرجا گھروں کی سکیورٹی انتہائی سخت رکھی گئی۔ گرجاگھروں کو اے پلس ، اے ، بی اور سی کیٹگریز میں تقسیم کرکے سکیورٹی اقدامات کئے گئے ۔