طالبان نے تمام شرطیں پوری کیں‘ اب تسلیم کیا جائے: امیرخان متقی 

انتالیا /کابل (آئی این پی)افغانستان کے وزیرخارجہ امیرخان متقینے عالمی برادری خصوصاً امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ طالبان نے تمام شرطیں پوری کردی ہیں اور اب دنیا کو اس کی حکومت تسلیم کرلینا چاہئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کے وزیرخارجہ امیر خان متقی نے ترکی کے شہر انتالیا میں انتالیا ڈپلومیٹک فورم کے سہ روزہ اجلاس میں طالبان کو تسلیم کرنے پرزور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے منجمد اثاثے ریلیز اور طالبان کے ساتھ اشتراک عمل انجام دیا جانا چاہئے۔امیرخان متقی کے یہ بیانات ایسے میں سامنے آئے ہیں کہ انتالیا ڈپلومیٹک فورم کے اجلاس میں دنیا بھرکے وزرائے خارجہ اور عالمی اداروں کے نمائندے موجود ہیں اور انتالیا ڈپلومیٹک فورم کا اجلاس اتوار تک جاری رہے گا۔اگرچہ یہ اجلاس روس یوکرین جنگ کے بارے میں منعقد ہوا ہے تاہم افغانستان کے بارے میں گفتگو بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ اس اجلاس میں طالبان کے وزیرخارجہ امیرخان متقی افغانستان کے سلسلے میں مختلف مسائل اور اس ملک کے ساتھ دنیا کے اشتراک عمل کے بارے میں گفتگو کریں گے۔ طالبان کے وفد نے اس اجلاس کے انعقاد سے پہلے قطر کے حکام اور افغانستان کے امور میں امریکی مندوب سے ملاقات کی۔ سات مہینے پہلے طالبان نے افغانستان میں اقتدار کی باگ ڈور اپنے ہاتھ میں لی تھی تاہم عالمی برادری نیاس گروہ کی بین الاقوامی اصولوں کے منافی پالیسیوں بالخصوص خواتین کے سلسلے میں اس کے رویے کی بنا پر اب تک تسلیم نہیں کیا ہیملکی و بیرونی دباؤ کے باوجود طالبان نے اب تک خواتین کی تعلیم، ان کی ملازمت اور وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں کوئی عملی کام انجام نہیں دیا ہے۔
طالبان 

ای پیپر دی نیشن