کراچی ٹیسٹ: آسٹریلوی ٹیم نے کئی ریکارڈز اپنے نام کرلئے

لاہور (سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف کراچی ٹیسٹ میں پورے 2 دن میں مجموعی طور پر180 اوورز کھیل کر وہ کام کردیا جو مدتوں ایشین وکٹوں پر کوئی آسٹریلین ٹیم نہ کرسکی۔یہ 42 سال میں کسی بھی ایشین وینیو پر آسٹریلیا کی سب سے لمبی اننگ ہے، سال1980 میں فیصل آباد میں سب سے زیادہ 201 اوورز کھیلے تھے جبکہ سال 2008 میں اس نے نئی دہلی میں 179.3 عشاریہ کھیلے۔ یہ نیشنل سٹیڈیم پر بھی کسی ٹیم کی 60 سال میں سب سے طویل اننگز ہے۔ انگلینڈ نے سال 2000 میں 179.1اوورز کھیلے تھے جبکہ انگلینڈ نے ہی سال 1962میں 233.5اوورز کھیلے تھے۔کراچی ٹیسٹ میں آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والے الیکس کیری نے 93 رنز کی اننگز کھیلی جو آٹھویں سے گیارہویں نمبر پر بیٹنگ کرنیوالے کسی بھی آسٹریلین کا پاکستان کیخلاف سب سے بڑا سکور ہے۔میچ میں عثمان خواجہ نے مجموعی طور پر 556منٹ بیٹنگ کی جو پاکستانی سرزمین پر کسی بھی آسٹریلین کی دوسری طویل ترین اور کراچی میں طویل ترین اننگز ہے۔اس سے قبل مارک ٹیلر نے 1998 میں پشاور میں 720 منٹ بیٹنگ کی تھی جبکہ کراچی میں بوب سمپسن نے 1964 میں 405 منٹ بیٹنگ کی تھی۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...