ایمنسٹی سکیم سے قانونی سقم دور کئے جائیں، پاکستان ٹیکس بار 

لاہور( کامرس  رپورٹر )پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ اگر حکومت معاشی بہتری کیلئے سنجیدہ ہے تو ایمنسٹی سکیم کا ازسر نو جائزہ لے اور  قانونی سقم دورکئے جائیں۔یہ ایمنسٹی سکیم کی کامیابی میں بڑی رکاوٹ، جنہیں دور کرنا ناگزیر ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدررانا منیر حسین اور سیکرٹری جنرل قمرالزمان چودھری نے ایمنسٹی سکیم پر ویبینار سے خطاب کر تے ہوئے کیا جس میں ملک بھر سے ٹیکس بارز کے عہدیداروں اور ممبران نے شرکت کی ۔ویبینار میں شرکاء نے ایمنسٹی سکیم کے مسودے میں پائی جانے والی خامیوں کی نشاندہی اور اس میں بہتری کی تجاویز دیں ۔ رانا منیر حسین اور قمر الزمان چودھری نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم میں سخت اور بے جا شرائط کا خاتمہ کیا جائے تو یہی سکیم معیشت کیلئے انقلابی ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سٹیک ہولڈرزاورٹیکس بارز کی مشاورت کو یقینی بنائے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...