اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ملک میں لسٹد بنکوں کو 2021ء کے بعدازٹیکس مجموعی طورپر268.37 ارب روپے کامنافع حاصل ہوا ہے۔2020 ء میں لسٹد بنکوں کو232.40 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق بنک الحبیب 4 فیصد، بنک الفلاح 33 فیصد، بنک اسلامی 31 فیصد،بنک آف پنجاب 80 فیصد، فیصل بنک 25 فیصد،حبیب بنک 15 فیصد، حبیب میٹروپولیٹن 12 فیصد، جے ایس بنک 10 فیصد، ایم سی بی 6 فیصد، میزان بنک 28 فیصد،سونیری بنک 19 فیصد، سٹینڈرڈ چارٹرڈ5 فیصد اوریونائٹڈ بنک کے بعدازٹیکس منافع میں 48 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ جبکہ اس کے برعکس گزشتہ سال کے دوران الائیڈبنک کے بعدازٹیکس منافع میں 5 فیصد،عسکری بنک11 فیصد، بنک آف خیبر49 فیصد،نیشنل بنک6 فیصد اورسامبا بنک کے بعدازٹیکس منافع میں 21 فیصدکی کمی واقع ہوئی ہے۔