حکومت کے قدم ڈگمگا گئے،وزیراعظم گالیاں، دھمکیاں دے رہے ہیں:پیپلزپارٹی 

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمائوں فیصل کریم کنڈی، شیری رحمن اور نوید قمر نے کہا ہے کہ حکومت کے قدم ڈگمگا گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان سیاسی مقابلہ کرنے کے بجائے گالیاں اور دھمکیاں دے رہے ہیں۔ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کو بحران کی طرف لیکر جا رہی ہے۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے تاریخی عوامی مارچ نے ملک کی سیاست کا رخ تبدیل کر دیا ہے، عوام ان پر عدم اعتماد کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران ملک کو آئینی و سیاسی بحران کی طرف نہ لے جائیں، اس وقت صورتحال بہت سنگین ہے، وزیراعظم  عمران اور اس کے وزرا جو زبان استعمال کر رہے ہیں اس طرح ہم نہیں کریں گے۔ عمران اور اس کے وزرا بوکھلا گئے ہیں، تباہی سرکار  ملک کو میدان جنگ بنانا چاہتی ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کسی بھی ایم این اے کو ووٹ دینے سے نہیں روک سکتا، اسپیکر کا عہدہ تو غیر جانبدار ہوتا ہے ۔
پیپلزپارٹی 

ای پیپر دی نیشن