ملک کے غیر یقینی حالات کے چند روز باقی رہ گئے :سپیکرقومی اسمبلی

اسلام آباد( نمائندہ نوائے وقت)اورسیز پاکستانیوں کے اعزاز میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے پارلیمنٹ کے سبزہ زارپر عشائیہ کا ہتمام ، بعدازاں تحریک انصاف و وزیر اعظم کی حمایت میں ’ ’ اورسیزریلی ‘‘  نکالی گئی ۔تقریب سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، ڈپٹی سپیکر قاسم سوری، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ایوب آفریدی، فخر امام ودیگرنے بھی خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ ملک کے غیر یقنی حالات چند دن کے ہیں، ہم ہمیشہ بیرون ملک آپ اوسیز کے پاس آتے اس بار آپ کو دعوت پر یہاں بلایا ہے، ہمیں قانون سازی میں چیلنجز کا سامنا ہے کیونکہ ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہے اس کے باوجود آپ کو ووٹ کا حق دلانے کے لیے قانون سازی کی گئی آپ کے اورسیز کورٹس کا نظام لا رہے جس میں کیس کا فیصلہ 90دن میں ہوگا، اوسیز کے لیے ون نڈو پروگرام کریں گے ائرپورٹس پر شکایات ختم کی جائیں گی وزیر اعظم نے دنیا کے سامنے اسلام کا اصل چہرہ پیش کیا انہیں بتایا کہ اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں حضور کی شان بارے بتایا کہ ان کے حوالے سے بات کرنا وہ آزادی صحات رائے کے زمرے میں نہیں آتا بلکہ اس سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوتی ہے، ٹریڈ کی نئی راہیں کھول رہے جن فرم مومنٹ ہوگی اور جو سنٹر ایشیاء اور افغانستان ، افریقہ تک جائیں گی ۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے خبردار  کرتے  ہوئے کہا ہے کہ  آئین کے آڑٹیکل 245کے  تحت   فوج بھی طلب  کی جاسکتی ہے اسلام آبادمیں ایک ہزار رینجرز اورایف سی کو تعینات کیا جائیگا  اگرکسی  نے ملایشا  لائی توکچل کر  رکھ دیں گے 15 مارچ کے بعد سیاست  شروع ہوچکی۔
اوورسیز ریلی

ای پیپر دی نیشن