لاہور (نامہ نگار) سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کوئی خان صاحب کو بتائے انہیں قومی اسمبلی میں 172ارکان شو کرنے کی ضرورت ہے، انہیں اپنوں کا اعتماد ہی حاصل نہیں، ڈی چوک میں دس لاکھ افراد بلانا غیر متعلقہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ کی بچت ہاؤس میں اکثریت ثابت کرنے میں ہے۔ باہر کا ماحول خراب کرنا مسئلے کا حل ہے نہ اس سے معاملات سلجھیں گے۔ دس لاکھ تو کیا اب 10کارکن بھی آپ کی کال پر کان نہیں دھریں گے۔ انہوں نے کہا آپ کے منہ سے جھڑنے والے "پھول" آپ کیلئے کانٹے بن سکتے ہیں۔ اتحادیوں کے بیانات اور ملاقاتیں آپ کے تاریک مستقبل کی نوید دے رہی ہیں۔
پرویز اشرف
لاکھ تو کیا 10 کارکن بھی آپ کی کال پر کان نہیں دھریں گے: پرویز اشرف
Mar 14, 2022