کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر قانون و بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ بعض قوانین میں ترامیم ملکی مفاد میں کی گئیں ہیں ، یہ بات انھوں نے آل پاکستان فروغ نسیم لائرز گروپ کی جانب سے جمیل چیمبر کسٹم ایپلیٹ ٹربیونل کے چیئرمین وجوڈیشنل ممبران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے موقع پر سپریم کورٹ کے سینئرز وکلاء سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہی ، تقریب کے مہمانان گرامی جسٹس (ر)سندھ ہائی کورٹ خواجہ نوید ، ممبر جوڈیشنل کسٹم ایپلیٹ ٹربیونل محمد عارف خان ، ممبرجوڈیشنل اول کسٹم ایپلیٹ ٹربیونل عبد الجبار قریشی ،ممبر جوڈیشنل دوئم کسٹم ایپلیٹ ٹربیونل ڈاکٹر چودھری نوید الحق ، ممبرجوڈیشنل سوئم کسٹم ایپلیٹ ٹربیونل شکیل احمد عباسی ، ممبر جوڈیشنل فیڈرل سروس ٹریبیونل توقیر احمد خان تھے ، جبکہ تقریب میں سپریم کورٹ ، ہائی کورٹ اور بار کے عہدیدران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،اس موقع پر ، ممبر جوڈیشنل کسٹم ایپلیٹ ٹربیونل محمد عارف خان نے رضیہ ایڈووکیٹ ، شجاع عباس ایڈووکیٹ ، گل فرازخٹک ایڈووکیٹ اور آل پاکستان فروغ نسیم لائرز گروپ کے سیکریڑی اطلاعات سید عثمان الحسن ایڈووکیٹ کواجرک کا تحفہ پیش کیا ، تقریب کے میزبان سندھ بار کونسل کے ارکان و سینئرز ایڈووکیٹ محمد اشرف سموں ، حسین بخش ساریو ، عبدالوہاب بلوچ ، خلیق احمد ، ممتاز گوپانگ نے مہمانوں کا استقبال کیا اور مہمانوں میں اجرک کا تحفہ پیش کیا ۔
فروغ نسیم
بعض قوانین میں ترامیم ملکی مفاد میں کی گئیں ہیں ،وفاقی وزیر قانون بیرسٹرفروغ نسیم
Mar 14, 2022