جے بی فلم کی معروف اداکاروں پر مشتمل فلم ’’گھبرانا نہیں،،کا ٹریلر جاری 

کراچی (کلچرل ڈیسک)معروف فلم پروڈکشن ہاوس جے بی فلمز نے مشہور ستاروں پر مشتمل فلم  ’گھبرانا نہیں ہے‘ کا ٹریلر جاری کردیا۔ ٹریلر پچھلے ٹیزر   جو  دسمبر 2021 کو ریلیز کیا گیا تھا  کے مقابلے میں کہانی کے بارے میں بہت زیادہ  بیان کرتا ہے۔ جیسا کہ آفیشل کلپ میں دیکھا گیا ہے، کئی کرداروں کی اپنی الگ پہچان ہے  لیکن وہ پلاٹ کے لیے ضروری ہیں۔ اس فلم میں بہت سے سپر اسٹارز ہیں جن میں صبا قمر، زاہد احمد، سید جبران، سہیل احمد، نیئر اعجاز، افضل خان(ریمبو)  اور سلیم معراج دیگر معزز اداکاروں کے نام شامل ہیں۔  اس فلم کے ڈائریکٹر ثاقب خان ہیں،مذکورہ فلم کو جمیل بیگ اور حسن ضیاء  نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ کہانی حسن ضیائ،  ثاقب خان اور محسن علی  کی کاوش ہے۔ آفیشل ٹریلرگزشتہ روز  ریلیز کیا گیا۔اس فلم میں مداحوں کی پسندیدہ  اداکارہ صبا قمر  اور شاندار با صلاحیت زاہد احمد پہلی بار  بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہونگے۔   ورسٹائل اداکار سید جبران بھی ’گھبرانا نہیں ہے‘  میں پہلی باربڑی اسکرین پر جلوہ گر ہونگے۔ تجربہ کار اداکار سہیل احمد، نیئر اعجاز، افضل خان (ریمبو) اور سلیم معراج نیبھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔ ’گھبرانا نہیں ہے‘ کا ٹریلر شادی کے ایک ہنگامہ خیز منظر سے شروع ہوتا ہے جس کے پسِ منظر میں صبا قمر بیان کرتی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ انکا کردار کہانی کا مرکزی کردار ہوگا۔ منظر بدل کر زاہد احمد کی جانب جاتا ہے جو بعد میں ایک پولیس افسر ہونے کا انکشاف ہوتا ہے۔  یقینا کوئی بھی کہانی ولن کے بغیر مکمل نہیں ہوتی نیئر اعجاز نے خوف کی علامت گینگسٹر کا کردار ادا کیا ہے۔ صبا قمر اور زاہد احمد کی محبت کے درمیان تھوڑی سی کامیڈی شامل کرتے ہوئے سید جبران  ایک  نا امید رقیب کے طور پر دکھائی دیتے ہیں جو ہر ممکن طریقے سے صبا قمر کا پیچھا کرتے ہیں۔کرداروں کو ایکشن میں دیکھ کر فلم نے  پہلے ہی ملک بھر شائقین کی توجہ حاصل کرلی ہے اور مذید تجسس پیدا کیا ہے۔ کہانی مذید اس بات پر زور دیتی ہے کہ داستان کو  متعدد انواع  جیسے ڈرامہ، کامیڈی اور سنسنی کا امتزاج شامل ہے جس میں صحیح اور غلط کے درمیان حتمی جنگ کا ایک پہلو شامل ہے کیسے سمجھا جاسکتا ہے۔ شخصیت میں بعض ٹکراو کی وجہ سے کئی اتار چڑھاو کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے لیکن اصل کہانی مکمل فلم  کی ریلیز کے بعد ہی معلوم ہوگی۔’گھبرانا نہیں ہے‘  جو  ڈرامہ، ایکشن اور کامیڈی کے عناصر کے ساتھ ایک تفریحی کہانی کا وعدہ کرتی ہے جے بی فلمز کی پہلی فیچر فلم پروڈکشن ایک اعزاز ہوگی۔ کئی نامور سیلیبریٹیز پہلے ہی آنے والی فلم کا جوش و خروش کا اظہار کرچکے ہیں اور شائیقین میں بھی کافی گہماگہمی پائی جاتی ہے۔
 ’’گھبرانا نہیں،،

ای پیپر دی نیشن