کراچی (سٹی نیوز ) پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ امیر عزیمت مولانا حق نواز جھنگوی شہید رحمتہ اللہ علیہ سنیوں کے لئے بہترین مشعل راہ ہیں آپ رح نے تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دفاع عظمت صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا پر اپنی جان دیدی لیکن منافقین سے کبھی سمجھوتا نہیں کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مولانا عبدالماجد فاروقی کی دعوت پر مدرسہ تعلیم القرآن بھٹائی آباد گلستان جوہر کے دورے پر مدارس کے اساتذہ و طلباء سے ملاقات کے دوران کیا طارق مدنی نے کہا کہ امیر عزیمت نے جس طرح منافقین کو للکارا تھا ایسی مثالی للکار ہی ناموس رسالت ص کا تحفظ اور عظمت صحابہ رض کا دفاع کر سکتی ہے محض رسمی جلسے و جلوس نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ جب تک ناموس رسالت ص کی طرز پر عظمت صحابہ رض کی قانون سازی نہیں ہو گی اس وقت تک ملک آئینی طور پر سنی اسٹیٹ نہیں بن سکتا ہے اور اس لئے مدینہ کی ریاست کے دعویدار حکمرانوں کو چاہئے کہ عظمت صحابہ رض پر فوری قانون سازی کرکے ملک کو سنی اسٹیٹ قرار دیں اور پھر جب ملک کی اکثریت سنیوں پر مشتعمل ہے تو پھر آخر تاخیر کا سبب کیا ہے اس موقع پر طارق مدنی نے تحفظ ناموس رسالت ص و عظمت صحابہ رض کے دفاع کے لئے دی گئی امیر عزیمت کی عظیم قربانی کو ضائع نہیں جانے دینے کے عزم کا ایک بار پھر اعادہ کیا۔
طارق محمود مدنی