نیازی کے دن گنے جاچکے ،قوم جلد چھٹکارے کی نوید سنے گی ، سہیل عابدی

Mar 14, 2022

کراچی ( سٹی نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی پی ایس 100/130یوسی 14کے عوامی رہنمااور سماجی کارکن سلیم لالا کی جانب سے گودھراکالونی میں سینئر رہنماسید سہیل عابدی کے اعزازمیں عشائیہ کا اہتمام کیاگیا۔اس موقع پرپی ایس 130کے رہنما حمید میمن، عثمان رند، اسداللہ ثانی، ذوالفقارکریم بلوچ، رضوان، لیاقت علی خان، مجیب بلوچ، ساجد باران، ساجد مغل، انورپٹھان،جوجی سمیت سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔اس موقع پر سینئر رہنماسید سہیل عابدی نے کارکنان سے انتہائی فکر انگیز خطاب کیااور کارکنان کو نیازی کے فسطائی ہتھکنڈوں کے خلاف ڈٹے رہنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جدوجہد جاری رکھنے کی تاکید کی۔انہوں نے تاریخی لانگ مارچ میں بھرپورکرداراداکرکے کامیابی سے ہمکنار کرنے پر مبارک باد پیش کی۔انہوں نے کہاکہ نیازی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں ،قوم کو جلد چھٹکارے کی نوید ملے گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی عوام نے بلاول بھٹوکے حق میں فیصلہ دے دیاہے ،تاریخی لانگ مارچ کی کامیابی اس کا منہ بولتاثبوت ہے۔نیازی اور اس کے ہرکارے گھبراہٹ میں اول فول بک رہے ہیں۔ سید سہیل عابدی نے کہاکہ حکومتی وزیر سب اچھاہے کی رٹ لگاکر عمران خان کو بے وقوف بنارہے ہیں ،عالمی سطح پر عمران خان کا گراف گرچکاہے، حمایتی منہ کی بھڑاس نکال رہے ہیں جبکہ اندرسے دل خوفزدہ ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کی تحریک ہر حال میں کامیاب ہوگی اور بلاول بھٹوزرداری قوم کو فسطائی حکومت سے نجات دلاکر دم لیں گے۔قبل ازیںسید سہیل عابدی کی قیادت میں نکلنے والی ریلی کے شرکاء نے ضلعی صدر سید مسروراحسن کی رہائش گاہ پران سے ملاقات کی اور ان کی ولولہ انگیز قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
سہیل عابدی

مزیدخبریں