کراچی (سٹی نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع وسطی کے صدر دانش نسیم نے کہا کہ عدم اعتماد کے جمع کرانے کے بعد جو جو دن گذر رہا ہے عمران خان آپے سے باہر ہوگئے ہیں مخالفین کو جان سے مارنے کی دھمکی اور طاقت کے نشہ میں لوگوں کو تباہی کے سبق سے ڈرانے والا کسی طور ملک کا وزیر اعظم نہیں رہ سکتا اور نہ چیف ایگزیکٹیو۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیازی صاحب آپ غصہ نہ کریں آپ نے کنٹینر پر چڑھ کر اْس وقت کی جمہوری اور عوامی حکومت کے ساتھ جو جو سرکس کے کرتب اور غیر جمہوری غیر شائستگی پر مبنی زبان استعمال کی اور مارنے لٹکانے کی دھمکیاں دیں آپ اْن کو یاد رکھیں نوشتہ دیوار پڑھ لیں نااہل اور بے وقوف کپتان تم خود اپنے دشمن بنے ہو اور تمہارے حواریوں کا ملک اور جمہوریت کا دشمن ٹولہ تمہاری تباہی کو تیزی سے قریب لارہا ہے اگر آپ میں ذرا بھی شرم و انسانیت ہے تو پلیز فوری استعفیٰ دے اور بنی گالہ کوچ کریں۔
دانش نسیم