حکمرانوں نے ملک کو استحصالی قوتوں کا غلام بنادیا ثروت اعجاز قادری

کراچی(سٹی نیوز)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ملک کو استحصالی قوتوں کا غلام بنادیا ہے ،معاشی عدم استحکام غربت میں اضافہ مہنگائی کا جن بے قابو حکومت بے بس نظر آرہی ہے ،حکومت اور اپوزیشن عوامی مسائل کو حل کرنے کی بجائے اقتدار کیلئے آمنے سامنے ہیں ، عوام کو معاشی طور پر کوئی ریلیف دینے یا دلانے کیلئے کردار ادا نہیں کررہا ،ملک کو ایک بار پھر مذہبی فرقہ واریت میں جھونکنے کی سازش ہورہی ہے ،انتہا پسندوں ودہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف قانون کی عملداری کو ہر حال میں ممکن بنایا جائے ،عوام ملک سے جرائم کا خاتمہ اور معاشی استحکام چاہتے ہیں ،حکمرانوں نے عوام سے  وعدے پورے نہیں کئے عوامی ردعمل حکمرانوں کو بہاکر لیجائیگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے حکمرانوں نے ہر ادوار میں دعوئے کئے مگر آج بھی کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں ہوسکا،عوام کرپشن کی وجہ سے معاشی طور پر شدید مشکلات کا شکار ہے ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی کیلئے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ،بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے ،ملک کی بقا کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہادینگے،انہوں نے کہا کہ  عوام کی فلاح و بہبود مہنگائی و بے روزگاری کے خاتمے اور غریبوں کو حقوق دلانے کیلئے تمام جماعتوں نے منشور بنایا ہوا ہے مگر جو جماعتیں اسمبلیوں میں ہیں وہ عوام کیلئے کیا کر رہی ہیں ہم عوام کے مسائل پر آواز بلند کرتے ہیں ایوانوں میں بیٹھے افراد کو آئینہ دیکھاتے ہیں پسے ہوئے طبقے کے عوام کو کسی طور بھی تنہا نہیں چھوڑینگے ، انہوں نے کہا کہ حکومت اور ایوانوں میں بیٹھے عوامی نمائندے نیک نیتی کے ساتھ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں چند ماہ میں ملک کی تقدیر بدل جائیگی ۔
ثروت اعجاز قادری 

ای پیپر دی نیشن