راولپنڈی (نامہ نگار)ماحول دوست ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے آٹھواں قومی ماحولیاتی میلہ 19مارچ کو راولپنڈی میں منعقد ہوگا ۔کوآرڈینیٹر نیشنل کلینر اینڈ پروڈکشن سنٹر محمد ارشاد رامے نے کہا ہے کہ نیشنل کلینر پروڈکشن سنٹر19 مارچ کو ایوب پارک میں آٹھویں قومی ماحولیاتی میلے کا انعقاد کر رہا ہے۔ جس میں شہری بھرپور شرکت کریں۔ میلے میں سولر کوکنگ، فیس پینٹنگ، ٹیبلو، مباحثے اور میوزک مقابلوں سمیت دیگر دلچسپ سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔ میلہ صبح نو سے شام چھ بجے تک جاری رہے گا۔