کلرسیداں(نامہ نگار)آل پاکستان گورنمنٹ ایمپلائز یونین تحصیل کلرسیداں کے صدر شفیق بھٹی نے خبردار کیا ہے کہ اگر پنجاب حکومت نے فوری طور پر صوبائی ملازمین کی تنخواؤں میں پندرہ فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو ہزاروں ملازمین 15 مارچ سے لاہور میں دھرنا دیں گے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں یکم مارچ سے پندرہ فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا مگر پنجاب گورنمنٹ بدستور لیت و لعل سے کام لے رہی ہے ۔انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر پنجاب حکومت نے 14 مارچ تک تنخواؤں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو صوبہ پنجاب کے تمام ملازمین 15 مارچ کو وزیر اعلیٰ ہاؤس لاہور کا گھیراؤ کر کے تا دم نوٹیفکیشن دھرنا دیں گے۔