i نااہل حکمران اپنی روانگی کا نوشتہ دیوار سامنے دیکھ کربدحواس ہو گئے،خالد مبین 

Mar 14, 2022

گوجرخان (نامہ نگار) خالد مبین ڈپٹی جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے اسلام راولپنڈی نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ نااہل حکمران اپنی روانگی کا نوشتہ دیوار سامنے دیکھ کربدحواس ہو گئے ہیں پارلیمنٹ لاجز میں منتخب عوامی نمائندوں سمیت عوام کی گرفتاری اور پولیس گردی کے بعد بھرپور عوامی ردعمل پر رات گئے گرفتار افراد کی باعزت رہائی کے واقعہ سے حکومت کی سبکی میں اضافہ ہوا ہے قائد جمعیت کے حکم پر تمام ملک میں بھرپور عوامی احتجاج نے نااہل ٹولے اور سرپرستوں کی آنکھیں کھول دی ہیں  ۔

مزیدخبریں