فتح جنگ (نامہ نگار) ایم پی اے سردار افتخار احمد خان نے کہا کہ تعلیم کیساتھ ساتھ تربیت اور کردار سازی کی اشد ضرورت ہے پنجاب کا کلچر تہذیب وتمدن اور اعلیٰ اقدار کا حامل ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹی ایم اے ہال میں علی گرائمر سکول کے زیر اہتمام پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ڈاکٹر بلال ،ڈاکٹر طاہرہ شاہد ، سینئر ہیڈ ماسٹرملک محمد مسکین اورعلی گرائمر سکول سسٹم کے ڈائریکٹر ملک محمد علی نے بھی خطاب کیا سردار افتخار احمد خان نے کہا کہ علی گرائمر سکول کی جانب سے پنجاب کے کلچر کو نئی نسل تک پہنچانے کیلئے ایک اچھی کاوش ہے انھوںنے کہا کہ اٹک کا خطہ انتہائی مردم خیز ہے اس خطہ کے لوگوں نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم اور اپنے علاقے کا نام روشن کیا اور اہم خدمات سرانجام دیں ڈاکٹر بلال احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی کیلئے پہلی شرط سخت محنت اور لگن ہے۔ڈاکٹر طاہرہ شاہد نے کہا کہ پنجاب کلچر ڈے کے موقع پاکستان کے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا جسے دیکھ کر خوشی ہوئی۔ ملک محمد مسکین سینئر ہیڈ ماسٹر ہائی سکول فتح جنگ نے کہا کہ علی گرائمر سکول کی تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بھی نمایاں ہیں انھوں نے کہا کہ طلبہ کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے تقریب میں سکول کے بچوں نے خوبصورت ٹیلبو اور نغمے بھی پیش کئے اور پنجاب کے کلچر کو اجاگر بہترین طریقے سے اجاگر کیا کلچر ڈے اور دیگر سرگرمیوں میںنمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں ٹرافیاں بھی تقسیم کی گئیں انتظامیہ کی جانب سے مہمانان گرامی کو یاد گاری شیلڈ پیش کی گئیں تقریب میں بچوں کے والدین کے علاوہ ڈاکٹر طارق محمود ،ملک ثاقب ،ملک رفاقت اعوان ،طارق ایم قادری ،عادل ریاض ،زاہد عارفی سمیت عمائدین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت ۔