شیخ رشید عمران خان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں،شاہد محمود 

گوجرخان (نامہ نگار)عوامی مسلم لیگ گوجرخان کے صدر مرزا شاہد محمود نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید وزیراعظم عمران خان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں وفاقی وزیر داخلہ نے ہر موقع پر کھل کر وزیراعظم کا ساتھ دیا ہے اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں مرزا شاہد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اخلہ شیخ رشید پاکستان کومسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ملکی خزانہ کی لوٹ مار کرنے والا ٹولہ متحد ہو گیا ہے مگر باشعور عوام ایسے عناصر کے چہرے اچھی طرح پہچان چکے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد بری طرح سے ناکام ہوگی اور اپوزیشن کو اس بار بھی ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن