کلرسیداں(نامہ نگار)پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود نے کہا ہے کہ وزیراعظم عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے پر خوف اور گھبراہٹ میں مخالفین کو گالیاں دے رہے ہیں مگر اس سے ان کی شکست کو روکا نہیں جا سکتا ۔انہوں نے کلرسیداں میں چوہدری قاسم شہزاد وارثی کی دعوت ولیمہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف اپنے کارکنوں اور ارکان اسمبلی سے انصاف نہ کرسکی اب لوگوں میں تبدیلی کا بخار بھی اتر چکا ہے۔ ریاست مدینہ کے نام پر قوم کی ہمدردیاں حاصل نہیں کی جا سکتیں ریاست مدینہ میں حکمران کو اپنے زیب تن کرتے کا بھی حساب دینا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد عمران خان کو بنی گاہے کی سینکڑوں کنال محل کا بھی حساب دینا ہوگا اب وقت آ گیا ہے کہ عمران خاں گھبرائیں سیاست کو کھیل تماشہ نہیں کہ باؤنسر مار کر آؤٹ کرلیا جائے گا۔