معروف امریکی میڈیا کمپنیوںوارنر میڈیا اور ڈسکوری نے بھی روس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ڈسکوری میڈیا کمپنی کی جانب سے روس میں اپنے تقریبا 15 چینلز کی براڈ کاسٹنگ معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، وارنر میڈیا کی جانب سے بھی اسی طرح کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اپنے چینلز کی نشریات کو روس میں معطل کردیا گیا ہے، روسی اداروں کے ساتھ تمام نئے کانٹینٹ کے لیے لائسنسنگ اور میڈیا کمپنی کی جانب سے روس میں شیڈیو ل کیے گئے تھیٹر اور گیمز کی ریلیز کو بھی روک دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ان کمپنیوں سے پہلے سی این این، بی بی سی اور جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کی جانب سے بھی روس کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔
ایمزون، وارنر میڈیا اور ڈسکوری نے بھی روس کا بائیکاٹ کردیا
Mar 14, 2022 | 13:06