آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار ولیم ہرٹ انتقال کر گئے

آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار ولیم ہرٹ، جو دی بگ چِل اور اے ہسٹری آف وائلنس جیسی سپر ہٹ فلموں کے لیے مشہور ہیں، 71 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ولیم ہرٹ کے بیٹے نے اپنے والد کے انتقال کی خبر دی اور بتایا کہ ان کا خاندان شدت غم سے نڈھال ہے۔ولیم ہرٹ کو مئی 2018 میں ٹرمینل پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی لیکن ان کے بیٹے کے بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اداکار کی موت کی وجہ یہ بیماری ہے یا کچھ اور۔واضح رہے کہ ولیم ہرٹ نے 1985 میں "کِس آف دی سپائیڈر وومن" میں ہم جنس پرست قیدی کا کردار ادا کرنے پر بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ جیتا تھا۔ولیم ہرٹ کو "چلڈرن آف آ لیزر گاڈ" (1986) میں بہرے طلبا کے استاد کے طور پر اور "براڈکاسٹ نیوز" (1987) میں ایک دھیمے مزاج ٹیلی ویژن اینکر مین کے طور پر آسکر کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن