وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک کو قانون کے ذریعے پاش پاش کر کے باہر پھینکیں گے، پچھلے اکہتر سال میں اوورسیز کیلئے کوئی بھی اقدام نہیں کیا گیا مگر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی اوورسیز کو ووٹ کا حق دلوایا، آئندہ پانچ سال بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اقتدار میں آئے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کنونشن سینٹر میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بیرونی ممالک میں اوورسیز کیلئے کام کرنے والی تمام تنظیموں کو خراج تحسین پیش کیا۔