خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے ملک کے دور دراز کے علاقوں کی خواتین کو بہتر مواقع اور سازگار ماحول فراہم کرکے مرکزی دھارے میں لانے کی ضرورت پرزور دیا ہے۔ وہ آج اسلام آباد میں ایک کتاب پاکستان کی 101 غیر معمولی خواتین چیف ایگزیکٹو آفیسرز کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ خاتون اول نے کہا کہ پاکستان میں خواتین زندگی کے تقریباً ہر شعبے میں مثالی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے خواتین کیلئے نئے کاروبار شروع کرنے اور کاروبار کو توسیع دینے کے مواقع فراہم کرنے کیلئے حکومتی کوششوں کو اجاگر کیا۔
بیگم ثمینہ علوی کادوردرازعلاقوں کی خواتین کوبہترمواقع،سازگارماحول فراہم کرنے پرزور
Mar 14, 2022 | 19:14