وزیراعظم عمران خان سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقاتیں،عوامی رابطے تیز کرنے اور مسائل کے فوری حل کی تلقین

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے کے باوجود عوام کو ریلیف مہیا کرنے کی خاطرحکومت پٹرول اور ڈیزل پر بھاری سبسڈی دے رہی ہے،یہ اقدامات پہلے کسی بھی حکومت نے نہیں اٹھائے، موجودہ سیاسی صورتحال میں پی ٹی آئی کو عوام کا اعتماد حاصل ہے، اراکین اپنےحلقوں میں عوامی رابطے تیز کرنے اور ان کے مسائل فوری حل کرائیں۔

پیر کو وزیر اعظم سے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں میں شیر اکبر خان، سلیم الرحمان، ظل ہما، چوہدری عامر سلطان چیمہ، ملک عمر اسلم خان، عثمان خان ترکئی، ارباب عامر ایوب، عمران خٹک، جاوید اقبال وڑائچ، عبدالمجید خان نیازی اور نیاز احمد جکھڑ شریک ہوئےۓ جبکہ معاون خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر بھی ملاقاتوں میں موجود تھے۔اراکین نے وزیر اعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن