وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی ملاقات

Mar 14, 2022 | 23:00

ویب ڈیسک

وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ اپوزیشن ذاتی مفاد کی جنگ لڑ رہی ہے اور سیاسی بلیک میلنگ کے ذریعے این آر او حاصل کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے،وزیر اعظم عمران خان پاکستان کے مفاد اور پاکستانی عوام کی خوشحالی کے لئے کا م کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان میں سٹیٹس کو توڑا اور ملک کے اندر تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز کیا،آج پاکستان ترقی اور خوشحالی کی منزل کی طرف گامزن ہے اپوزیشن کو پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہضم نہیں ہو رہی، وزیراعظم عمران خان نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ امت مسلمہ کے بھی لیڈر ہیں۔

مزیدخبریں