ڈھاکہ (نیٹ نیوز) بنگلہ دیشی تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے بنگلہ دیش کے روہنگیا پناہ گزین کیمپ کاکس بازار میں لگنے والی آگ تخریب کاری کی سوچی سمجھی کارروائی تھی۔ بنگلہ دیش میں پانچ مارچ کو لگنے والی آگ نے 15000 روہنگیا پناہ گزینوں کو بے گھر کر دیا تھا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ بنگلہ دیش میں آگ لگنے کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے بنائے گئے سات رکنی پینل کا کہنا ہے کہ عسکریت پسند گروپوں نے کیمپوں پر حاوی ہونے کیلئے آگ لگائی تھی۔
روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں آتشزدگی تخریب کاری تھی: بنگلہ دیشی تفتیش کار
Mar 14, 2023