کیپ ٹاؤن؍ طرابلس (اے پی پی) لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی ڈوبنے سے 30تارکین لاپتہ ہوگئے۔ کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ لیبیا کی حدود میں ایک سرچ اینڈ ریسکیو زون میں امدادی کارروائیوں کے بعد 17تارکین وطن کو بچا لیا گیا اور لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ جنوبی افریقہ میں مڈغاسکر کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 22 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مڈغاسکر کی بندرگاہ کی انتظامیہ کے حکام نے بتایا کہ کشتی فرانسیسی جزیرے مایوٹے کی طرف جا رہی تھی، جس میں 47 افراد سوار تھے۔23 کو بچا لیا گیا ہے اور 2 لاپتہ ہیں۔