بی جے پی رہنما کی اذان بارے میں ہرزہ سرائی، مسلمانوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی 

Mar 14, 2023


کرناٹک (نوائے وقت رپورٹ) بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق وزیر ایس کے ایشوارپا نے اذان کی آواز سْن کر توہین آمیز کلمات ادا کئے جس سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی اور مسلم آبادی میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک میں بی جے پی کے سینیئر رہنما ایس کے ایشوارپا ایک عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران اذان کا وقت ہوگیا لیکن سابق وزیر نے اپنی تقریر روکنے کے بجائے انتہائی نامناسب کلمات ادا کیے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ جلد آنے والا ہے اور آج نہیں تو کل یہ اذان ختم ہو جائے گی۔ کرناٹک کے سابق نائب وزیراعلیٰ ایشوارپا متنازع بیانات کے باعث خبروں میں رہتے ہیں۔ 

مزیدخبریں