اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر شازیہ مری کی جعلی ڈگری کی بنیاد پر نااہلی کے کیس میں کہا ہے کہ ہائیکورٹ میں جاری کیس میں سپریم کورٹ مداخلت نہیں کر سکتی ہے.چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے شازیہ مری کی جعلی ڈگری کا کیس سندھ ہائیکورٹ کو بھیجوا دیاہے عدالت نے کہا سندھ ہائیکورٹ میں پہلے سے شازیہ مری کی جعلی ڈگری کی بنیاد پر نااہلی کا کیس زیر سماعت ہے،ہائیکورٹ میں جاری کیس میں سپریم کورٹ مداخلت نہیں کر سکتی . چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے وفاقی وزیر شازیہ مری کی جعلی ڈگری کی بنیاد پر نااہلی کا کیس کی سماعت کی۔. سپریم کورٹ نے کہا شازیہ مری کی نااہلی کے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے میں الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ اثر انداز نہیں ہو گا۔