اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے انتخابات میں دستاویزات کی تصدیق کیلئے امیدوار کی موجودگی کولازم قرار دے دیا ہے عدالت عظمیٰ نے اوتھ کمشنر کی تصدیق سے متعلق ٹریبونل کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے کہا انتخابی عذرداری دستاویزات کی تصدیق کیلئے اوتھ کمشنر سے متعارف امیدروار کا ہونا لازم ہے.سپریم کورٹ میں قومی و صوبائی اسمبلی میں انتخابی عذرداریوں کی دائر درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی. عدالت عظمیٰ نے کہا کہ امیدواران کی انتخابی دستاویزات کی تصدیق اوتھ کمشنر دو صورتوں میں کر سکتا ہے. پہلی صورت میں اوتھ کمشنر براہ راست درخواست گزار کو جانتا ہو یا پھر براہ راست نہ جاننے کی صورت میں اوتھ کمشنر کے متعارف شخص کا درخواست گزار کے ہمراہ ہونا لازم ہے۔
انتخابات میں دستاویزات کی تصدیق کیلئے امیدوار کی موجودگی لازم قرار
Mar 14, 2023