واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکا میں فیملیز اور بچوں کیلئے بنایا تفریحی ریسٹورنٹ چک ای چیز اب تک فلاپی ڈسک استعمال کرتا ہے۔ یہ ریسٹورنٹ بچوں کی تفریح کیلئے اپنے کارٹون نما روبوٹس کو چلانے کیلئے فلاپی ڈسک کا استعمال کرتا ہے۔ یہ بات اس وقت منظر عام پر آئی جب ریسٹورنٹ کے ایک ملازم نے روبوٹس کا روٹین سیٹ کرنے کیلئے فلاپی ڈسک کمپیوٹر سرورمیں ڈالی اور اس پورے عمل کو اس نے ویڈیو میں محفوظ کرکے آن لائن اپلوڈ کردیا۔ چک ای چیز رسٹورنٹ کی دنیا بھر میں 50 کے قریب شاخیں ہیں اور ہر برانچ میں جو کارٹون روبوٹس استعمال کیے جاتے ہیں ان کو چلانے کیلئے اب تک فلاپی ڈسک پر انحصار کیا جاتا ہے۔
دنیا کا واحد ریسٹورنٹ جو اب تک فلاپی ڈسک استعمال کرتا ہے
Mar 14, 2023