لاہور (خبر نگار) لاہور کی احتساب عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کیس کی سماعت 18 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے احد چیمہ کی ایک روز حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔
احتساب عدالت نمبر پانچ کے جج ساجد اعوان نے احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کیس کی سماعت کی۔