جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیساتھ پاک فوج عوامی خدمت میں بھی پیش پیش


اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ زمانہ امن میں پاکستان آرمی عوامی خدمت کیلئے بھی ہمیشہ پیش پیش رہی ہے اور کسی بھی ناگہانی آفت یا افتاد کے موقع پر بروقت اقدامات کرتی نظر آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سکردو کے علاقے منی مرگ میں دل کے عارضے میں مبتلا شہری گلزار کو پاک آرمی کے جوانوں نے حالت خراب ہونے پر فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ گلزار کے گھر والوں اور علاقہ مکینوں نے بروقت طبی امداد ملنے پر پاکستان آرمی کا شکریہ ادا کیا۔ 
سکم سرحد پر تقریباً 400 پھنسے ہوئے سیاحوں کوبچالیا ۔سکم کے بلائی علاقوں میں شدید برف باری سے تمام زمینی رابطے منقطع ہوگئے ، 100 گاڑیاں جن میں تقریباً 400 سیاح  سوارت تھے پھنس گئے ۔فوجی حکام کے مطابق مشرقی سکم میں 50 بچوں سمیت تقریباً 400 سیاحوں کو بچالیا  جب ان کی گاڑیاں ہمالیائی ریاست کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری کی وجہ سے پھنس گئیں۔ سیاح مشہور سیاحتی مقامات نتھو لا اور سومگو کا دورہ کرنے کے بعد گنگٹوک واپس جا رہے تھے۔یہ سیاح ناتھو لا اور سومگو کا دورہ کرنے کے بعد گنگٹوک واپس جا رہے تھے۔  سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن