امریکی پینل کا گجرات قتل عام پر مودی کا محاسبہ کرنے کا مطالبہ 


واشنگٹن(این این آئی) امریکہ میںنیشنل پریس کلب کے پینلسٹس نے امریکی میڈیا پر زور دیا ہے کہ وہ ریاست گجرات میں 2002میں مسلمانوں کے قتل عام پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا محاسبہ کریں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این پی سی کے ایک بیان میں کہاگیاہے کہ پینل میں ایسے لوگ شامل تھے جن کو واقعات کے بارے میںپوری معلومات ہیں اور انہوں نے امریکہ میں نیوز میڈیا سے مطالبہ کیا کہ وہ اس قتل عام کو انجام دینے میں اس وقت کی گجرات کی ریاستی حکومت کے سربراہ نریندر مودی کے کلیدی کردار کو بے نقاب کریں۔یہ مطالبہ بی بی سی کی ایک دستاویزی فلم’’انڈیا: دی مودی کوسچن‘‘کی رواں ہفتے واشنگٹن کے نیشنل پریس کلب میں نمائش کے بعد کیا گیا اور سامعین میں مختلف امریکی میڈیا کے نمائندے شامل تھے۔دستاویزی فلم بھارتی ریاست گجرات میں2002کے فسادات اور مسلمانوں کے قتل عام اور اس کے بعد کے واقعات کا احاطہ کرتی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...