پی ٹی آئی ریلی: مارکیٹیں بند، بدترین ٹریفک جام، سکولوں میں چھٹی 

Mar 14, 2023


لاہور (نیوز رپورٹر+ نامہ نگار) لاہور میںعمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی ریلی کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ ریلی میں راستوں کی مارکیٹوں کو بند  سکولوں کو جلد چھٹی دے دی گئی  اور  پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ وارڈنز نے ریلی کے راستوں اور ملحقہ گلیوں کوعام ٹریفک کے لئے لوہے کے بیرئیر لگا کر بند کردیا تھا جس سے  ٹریفک کا بدترین ہو گیا اور لوگ گھنٹوں جام ٹریفک میں پھنسے رہے۔ دریں اثناء ریلی میں شرکت سے قبل کالے بکرے کا صدقہ دیا گیا عمران خان زمان پارک میں واقع اپنی رہائش گاہ سے ریلی میں شرکت کیلئے نکلے تو دروازے کے باہر کھڑے کالے بکرے پر ہاتھ پھیرا اس سے قبل بھی عمران خان کی صحت اور انتخابات میں کامیابی کیلئے کئی مرتبہ بکروں کا صدقہ دیا جا چکا ہے۔

مزیدخبریں