اسلام آباد (خبر نگار+اے پی پی)قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 87 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 10 کی حالت تشویش ناک ہے۔پیرکو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 3ہزار972 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 87 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے بعد کرونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 2.19 فیصد رہی۔ اس دوران کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔
کرونا:مزید87نئے مریض،مثبت کیسز کی شرح2.19فیصد ریکارڈ
Mar 14, 2023