عمران پر حملہ کے ملزم لیگی رہنما کی درخواست ضمانت پر سماعت ایک روز کیلئے ملتوی 

Mar 14, 2023


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی پر قاتلانہ حملہ کیس میں ملوث مسلم لیگی رہنما کی درخواست ضمانت پر سماعت ایک روز کیلئے ملتوی کر دی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مسلم لیگ ن کے سٹی انفارمیشن سیکرٹری مدثر نذیر کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ اس  موقع پر عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات تھے۔

مزیدخبریں