اسلام آباد( خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 16 مارچ کو طلب کرلیا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری پر غور کیا جائے گا. سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سولہ مارچ کو ہوگا. زرائع کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے 9 ججز کے نام کی سفارش کردی ہے. چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے سفارش کردہ ناموں میں ایک خاتون وکیل کا نام بھی شامل ہے. ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امجد علی بوہیو، ایڈووکیٹ محمد عبد الرحمن اور ایڈووکیٹ خادم حسین سومرو، ایڈووکیٹ ارباب علی ہاکڑو، ایڈووکیٹ جواد اکبر سروانہ اور ایڈووکیٹ سلیم اختر بوریرو، ایڈووکیٹ ثنائ اکرم منہاس، ایڈووکیٹ راشد مصطفیٰ اور ایڈووکیٹ سید طارق احمد شاہ کے نام شامل ہیں. سندھ ہائیکورٹ میں 40 ججز کی بجائے 29 ججز تعینات ہیں۔
سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمشن کا اجلاس 16 مارچ کو طلب
Mar 14, 2023