جہلم:معمولی اختلافات،مقد مہ بازی پر بھائی کو 2بھتیجوں سمیت قتل کر دیا


جہلم (نامہ نگار) بھائی کو دو بیٹوں سمیت اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ بھائی نے ساتھیوں کے ہمراہ  عدالت تاریخ پر جاتے ہوئے ناکہ لگا کر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ گزشتہ روز تھانہ چوٹالہ کی حدود میں واقع گائوں ملوٹ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔ دو بھائیوں سہیل اور بشیر کے درمیان معمولی اختلافات کے کیس عدالت میں چل رہے تھے جب بشیر اپنے تین بیٹوں کے ہمراہ عدالت تاریخ پر جانے کیلئے گھر سے نکلا تو راستے میں گھر کے قریب ہی سہیل نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر بھائی بشیر اور اس کے بیٹوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیحے بشیر اپنے دو بیٹوں زریاب اور دانیال سمیت جابحق ہوگیا جبکہ تیسرا بیٹا بلال زخمی ہوا، ریسکیو 1122 کی ٹیم نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔ ڈی پی او ناصر باجوہ نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ہسپتال اور جائے وقوع کا دورہ کیا۔ آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے اور ملزمان کی جلدازجلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...