پاکستان سے ایک ہزار ٹن امدادی سامان لیکر بحری جہاز شام پہنچ گیا 


اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کی جانب سے روانہ کیا گیا پہلا امدادی بحری جہاز نصر شام پہنچ گیا۔ ایک ہزار ٹن امدادی سامان 28 فروری کو بھیجا گیا۔ شام کے امدادی سامان میں کمبل، خشک راشن، دوائیں اور گرم کپڑے شامل ہیں۔  پی این ایس معاون بھی 550 ٹن سامان کے ساتھ 12 مارچ روانہ کیا گیا۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے ایک سول بحری جہاز67 کنٹینرز کے ساتھ بھیجا جا چکا ہے۔ این ڈی ایم اے دو سول بحری جہازوں کے ذریعے مزید امداد جلد بھیجے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...