اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی رہنماؤں فرخ حبیب، رضا نصر کو آج طلب کر لیا 


 لاہور (خبرنگار) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے ہیں۔ اس وقت پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کے خلاف تین انکوائریاں جاری ہیں جبکہ سابق ایم این اے پی ٹی آئی رضا نصر اللہ گھمن کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان اینٹی کرپشن نے بتایا کہ فرخ حبیب نے پی ایچ اے میں من پسند افراد کو ٹھیکے کی مد میں خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔ ترجمان کے مطابق اینٹی کرپشن نے فرخ حبیب اور رضا نصراللہ کو کل 14 مارچ دس بجے طلب کر لیا ہے۔ فرخ حبیب پر محکمہ ریلوے کی سرکاری اراضی پر پٹرول پمپ بنانے کا الزام ہے۔ فرخ حبیب اور رضا نصراللہ نے ستیانہ روڈ پر دو رویہ سڑک کی تعمیر میں بھی مبینہ طور پر گھپلے کئے۔ ستیانہ روڈ پر دو رویہ سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کیا گیا۔ اینٹی کرپشن نے تمام متعلقہ محکموں سے ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...