مریدکے(نامہ نگار) مریدکے مین بازار حدوکی میں فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا مگر ایمبولینس نہ ملنے سے زخمی دم توڑ گیا۔ لواحقین کا ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج۔ مریدکے حدوکے مین بازار میں گزشتہ روز مبینہ منشیات فروش نے دن دیہاڑے بیس سالہ نوجوان فرحان کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا، جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے لاہور منتقل کر دیا مگر لواحقین کے مطابق انہیں ہسپتال عملہ کی جانب سے اور ریسکیو1122کی ایمبولینس کافی دیر تک نہ ملی تو وہ ہسپتال سے باہر سے ایک پرائیویٹ گاڑی پر شدید زخمی فرحان کو لیجا رہے تھے کہ اس کی موت واقع ہو گئی۔
مریدکے: ملزم کی فائرنگ سے نوجوان زخمی، ایمبولینس نہ ملنے پر دم توڑ گیا
Mar 14, 2023