3خواتین سے زیادتی، تاندلیانوالہ میں بچہ بدفعلی کے بعد قتل، وزیراعلیٰ کا نوٹس 

Mar 14, 2023


لاہور؍ فیصل آباد؍ ڈسکہ (نیوز رپورٹر+نمائندگان خصوصی+ نامہ نگار) اوباش افراد نے 3 خواتین کو ہوس کا نشانہ بنایا۔ تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ جج والا میں عثمان وغیرہ دو افراد نے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر (ث) کو  زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔ تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقہ 412 گ ب میں صدیق کی بہو (ع)گھر میں اکیلی تھی کہ اسلم وغیرہ تین افراد نے گھر میں گھس کر اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ڈسکہ  میں خاتون (ع)گھر میں موجود تھی کہ دروازے پر دستک ہوئی جب اس نے دروازہ کھولا تو اس کے خاوند عرفان کا دوست وقاص اندرگھس آیا اور خاتون کے ساتھ زبردستی زیادتی کر ڈالی۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تاندلیانوالہ میں زیادتی کے بعد بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے اور لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزیدخبریں